واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہیلری کلنٹن الباما، ٹینے سی،جارجیا اور ورجینیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
کئی دیگر ریاستوں میں بھی ان کی پوزیشن مضبوط ہے جبکہ ہیلری کے حریف برنی سینڈرزاپنی ریاست ورمانٹ سے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی جیتنےمیں کامیاب رہے ہیں۔
ایگزٹ پولز کے مطابق سپرٹیوز ڈے کے موقع پراب یہ بات اہم نہیں ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی کون جیتےگابلکہ یہ بات اہم ہےکہ ہیلری کو برنی سینڈرز پر کس قدر زیادہ برتری حاصل ہوسکے گی۔
امریکا میں صدارتی امیدوار بننےکے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ الباما،میساچوسس،ٹینےسی،جارجیا اورورجینیاسےپارٹی نامزدگی جیتنے میں کامیاب رہے ہیں اور کئی دیگرریاستوں میں انکی پوزیشن مستحکم ہے۔تاہم ورمونٹ میں ٹرمپ کو حریفوں سےسخت مقابلے کاسامناہے۔
ری پبلکن پارٹی میں یہ دن اس لحاظ سے اہم ہے کہ آج یہ طے ہوجائے گاکہ ڈونلڈٹرمپ صدارتی امیدوار بنے توفہرست میں دوسرے نمبرپرکون ری پبلکن لیڈران کےمقابل ہوگا۔
ری پبلکن امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب دوسری اورتیسری پوزیشن پرری پبلکن پارٹی کےامیدواروں کوسخت مقابلےکاسامناہے۔