لاہور (جیوڈیسک) 35ویں جونیئر قومی ہاکی چیمپئن شپ آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹیموں کے چار پول بنائے گئے ہیں، پول اے میں نیشنل بینک پاکستان، پولیس، پاکستان بورڈزاور پنجاب (وائٹس)، پول بی میں واپڈا، کے پی کے (کلرز)، ریلوے اور بلوچستان، پول سی میں سوئی سدرن گیس کمپنی، آرمی، سندھ اور اسلام آباد جبکہ پول ڈی میں پنجاب (کلرز)، کسٹمز، پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن اور کے پی کے (وائٹس) شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ کا فائنل 12 مارچ کو ہو گا۔