گرین ٹائون آصف اسکول روڈ ایک ماہ میں تعمیر کرنے کا اعلان

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا وزیر بلدیات جام خان شورو کے احکامات پر عمل درآمد کا آغاز ،گرین ٹائون آصف اسکول روڈ کی تعمیر ایک ماہ میں کرنے کا اعلان ،سڑکوں پر یوٹیلٹی سروسز کی بہتری کے بعد ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا جائیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کے صدر اصغر آرائیں اور غلام رسول کے ہمراہ گرین ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل اور جاری ترقیاتی کاموںکا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کو یقینی بنا کر عوام کو بہتر سفری سہولت اور مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے انشا اللہ ایک ماہ کے اندر آصف اسکول گرین ٹائون روڈ کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائیگا ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اصغر آرائیں اور غلام رسول نے بتا یا کہ گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے رہنمائوں نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کا شکریہ اد اکیا کہ جنہوں نے گرین ٹائون اور ملحقہ آبادیوں کی تعمیر ترقی کے لئے ضلعی بلدیات کورنگی کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرایا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرین ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں آصف اسکول روڈ گرین ٹائون کے تعمیر و مرمت کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا ئی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کے حدود میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا کر ضلع میں مسائل سے پاک مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا۔