پشاور، 6 افغان باشندوں سمیت 16 مشتبہ افراد زیر حراست

Suspects Arrested

Suspects Arrested

پشاور (جیوڈیسک) پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران حیات آباد سے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے جن میں 6 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاوکے پوش علاقہ حیات آباد میں کیا گیا۔ اس دوران 6 افغان باشندوں سمیت 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کارخانو مارکیٹ کے قریب کاروائی کے دوران نعیم نامیا سمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ جو غیرملکی کپڑے، منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ میں پولیس کو مطلوب تھا۔