واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں طالبان باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک امریکی سویلین کو چھڑانے میں بہادری کی داستان رقم کرنے پر سینئر چیف سپیشل وارفیر آپریٹر، بائرز کو ملک کا سب سے بڑا تمغہ شجاعت عطا کیا۔
اب تک کل پانچ سیلز کو یہ تمغہ دیا گیا ہے۔ دسمبر 2012ء میں کی گئی اِس فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، وائٹ ہائوس نے سیل بائرز کے بہادری کے کارناموں اور بے غرض خدمات کی نشاندہی کی۔
بیان میں کہا گیا بائرز نے افغانستان میں امریکی شہری کو اپنی جان پر کھیل کر طالبان کی قید سے چھڑایا تھا۔