ناسا کا نیا سپر سانک مسافر طیارہ بنانے کے منصوبے کا اعلان

NASA

NASA

واشنگٹن (جیوڈیسک) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے نیا سپر سانک مسافر طیارہ بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا ابتدائی ڈیزائن تیار کرنے کا ٹھیکہ 2 کروڑ ڈالر میں لاک ہیڈ مارٹن کو دیا گیا ہے۔

یہ طیارہ جیٹ انجن والے طیاروں کے مقابلہ میں کم شور پیدا کرے گا۔