سینیٹ : انسانی حقوق کی کمیٹی نے فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی نے بچوں سے متعلق فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا۔ جنسی زیادتی کرنے والے کو اب عمر قید کی سزا ہو گی۔

بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے پر بھی 7 سال تک قید ہو گی۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ، فوجداری قانون میں ترمیم منظور، جنسی زیادتی کرنے والے کوعمر قید تک کی سزا، بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے والا 7 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائے گا۔

ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب بچوں کی انسانی سمگلنگ پر بھی 5 سے 7 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

بچوں کو سزا دینے کی عمر کی حد بھی 7 سے بڑھا کر 10 سال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قصور واقعہ سے متعلق انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق قصور میں مجموعی طور پر زیادتی کے 32 واقعات رپورٹ ہوئے، حقیقت پر مبنی 20 واقعات پر مقدمات درج کیے گئے۔

بچوں کی ویڈیو بنانے والے شخص کا انتظامیہ میں اثر و رسوخ ہونے کے باعث کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔