صوابی، 600 کلو گرام بارودی مواد اور 11 ہزار گز تاریں برآمد

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) پولیس نے مشتبہ ٹرک سے 600 کلو گرام بارودی مواد اور 11 ہزار گز تاریں برآمد کر لی ہیں جب کہ پولیس نے ایک ملزم کوبھی گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بارود کی بڑی کھیپ ضلع صوابی لائی گئی ہے۔بارود کسی تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا پولیس نے مانیری بالا کے مقام پر ایک مشتبہ ٹرک کی تلاشی توٹرک سے 600 کلو بارودی مواداور 11 ہزار گز تار برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے ایک ملزم نواز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔