لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ اکیس مارچ کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے چھہتر سے زائد حلقوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7 مارچ کو وصول کیے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آٹھ مارچ کو ہو گی، امیدواروں کی حتمی فہرست بارہ مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور پولنگ اکیس مارچ کو ہو گی۔