پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پاکستان آرمی کا نوجوان ہارٹ اٹیک سے چل بسا پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 759 گ ب خورشید آباد کا رہائشی جاوید ولد اللہ بخش جوکہ کوئٹہ کینٹ میں تعینات تھا اس کو خون کی الٹی آئی اس فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ لے جایا گیا مگر و ہ جابنر نہ ہو سکا۔
مرحوم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں دفن کیا گیا پاکستان آرمی کی اوکاڑہ یونٹ کے جوانوں نے مرحوم کو گارڈ آف آنر دیا اور قبر پر پھول کی چادر چڑھائی۔