پیرمحل کی خبریں 2/3/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پشاور کراچی موٹروے (پرانا نام کراچی لاہور موٹروے) کے متاثرین کو زمینوں کا معاوضہ دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں درخواستیں کی وصول کے کائونٹر قائم کردیا ہے تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل سے گزرنے والی پشاورکراچی موٹروے( ایم تھری سیکشن ) پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے موٹر وے کے روٹس میں تحصیل پیرمحل کے آنے والے 14دیہات کی تقریباء 6300کنال سے زیادہ کا رقبہ موٹر وے میں آگیاہے ۔نیشنل ہائی ویزنے متاثرین کو87کروڑ روپے سے زیادہ ادائیگی کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس پیرمحل میں کاونٹر قائم کرکے درخواستیں کو وصول کا کام شروع کردیا اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے بتایا کہ لاہور تاکراچی براستہ پیرمحل انٹر چینج اورموٹروے پر کام شروع ہو چکا ہے حکومت کی ہدایت پر موٹر وے میں آنے والے 14دیہات کے 2500اراضی مالکان کو مرحلہ وار 87کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جائیں گی جبکہ میرٹ پر مالکان کو پیمنٹ کی ادائیگی کی جائے گی روٹس میں آنے والے دیہات کے اراضی مالکان اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بلاتاخیر رابطہ کریں تاکہ اراضی مالکان کو بروقت ادائیگی ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) آوارہ کتوں کی بہتات ،ٹی ایم اے کا عملہ لمبی تان کر سو گیا۔شکایات کے باوجود آوارہ پاگل اور خارش زدہ کتوں کی تلفی نہیں کی گئی کتوں میں پاگل پن کی بیماری کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر وگردونوا ح میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بہتات ہو گئی سڑکوں اور بازاروں بالخصوص قصابوں کی دکانوں کے آس پاس، لاری اڈہ ، ریلوے سٹیشن روڈ ،عمرفاروق کالونی روڈ کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول پھر رہے ہوتے ہیں سکول و کالج کے اوقات میں چھوٹے بچوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بن چکا ہے۔ شہری حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کر شہر کو نحوست سے پاک کیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحریک انصاف عوامی جماعت ہے جوکہ دن بدن پورے ملک میں اپنا منفرد اور بلند مقام حاصل کر رہے ہیں لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انٹرا پارٹی الیکشن بھی PTI کا ہی کارنامہ ہے جو کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کو رائج کرنے کی کڑی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصا ف تحصیل پیرمحل کے آرگنائزر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں مک مکا کی سیاست کر رہی ہیں باریاں لینے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں مگر انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اب وقت بدل چکا ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں لہٰذا ان کی باریاں بھی ختم ہو چکی ہیں آنے والا دور انشاء اللہ PTI کا ہے عوام ان دونوں جماعتوں کی مک مکا والی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے اور قومی الیکشن میں PTI کو ووٹ دیں گے اور حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) 29فروری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ملک ممتاز قادری کی پھانسی سے دنیا اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد اکبر رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گستاخ رسولۖ کی سزا اسلامی قوانین کے مطابق سزائے موت ہے۔ ممتاز قادری نے گستاخ رسولۖ کو جہنم واصل کر کے پکا، سچا عاشق رسولۖ ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری پہلے غازی تھا اب شہادت کا رتبہ بھی حاصل کر چکا ہے اور اسلامی دنیا کا ہیرو بھی بن گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ظلم کے نظام کی بڑی وجہ کرپٹ حکمران ہیںجماعت اسلا می ملک کے 18کروڑعوام کوکرپشن فری پاکستان دینا چاہتی ہے۔موجودہ کرپٹ نظام سے نجات دلا نے میںجماعت اسلا می کی تحریک کومضبوط بنا یا جائے ان خیالات کااظہا رجماعت اسلامی پیرمحل کے تحصیل صدر رانا غلام عباس نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے ہمیںعوام میںشعور وآگا ہی پیداکرنے کے لئے منظم بنیادوںپرتحریک چلا نی ہوگی۔کرپشن کے میدان میںتمام متحدہیں۔چورچورکااحتساب نہیںکرسکتا۔سراج الحق کی قیادت میںجماعت اسلا می چوروں لٹیروںسے لوٹی ہوئی دولت واپس لے گی۔انہوںنے کہا کہ ہم عوام کویہ پیغام دینا چاہتے ہیںعوام چاہے توملک کی تقدیربدل سکتے ہیں۔حکمران طبقے سے لوٹی ہوئی دولت واپس مل جائے توتمام قرضے ختم ہوسکتے اورمعیشت بہترہوسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چھ نامعلوم ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے جیولرز کی دوکان پر ڈکیتی ،،پچاس لاکھ روپے کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے ،،فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ،،شہریوں نے ڈاکوئوںکی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا ،،پانچ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ،،تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی کی مین شاہراہ پر واقع ریاض جیولر ز اورالطاف جیولرز کی دوکان پر اسلحہ کے زور پر دن دیہاڑے چھ ڈاکو گھس آئے پہلے طارق جیولرزپر آئے تمام افراد کو یرغمال بناکر موجود تقریباً پچاس لاکھ روپے کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر ساتھ والی الطاف جیولرز میں داخل ہو گئے جہاں پران کو مزاحمت کا سامنا ہو گیا جس پر ڈاکوئوں لوٹ ہواسامان لے کر فرار ہو گئے جن میں سے ایک ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جن کی موٹر سائیکل عین موقع پر دھوکا دے گئی اور سٹارٹ نہ ہوئی جس پرشہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پرباقی پانچ ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ٹریفک پولیس پیرمحل نے گزشتہ ماہ کے دوران 842چالان کئے تفصیل کے مطابق پیرمحل میں تعینات ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر میاں محمد اجمل ، عبدالحکیم ، اظہر حسین شیرازی اور حاجی بوٹا نے کئے اس مد میں کل 249150روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی چالان میں بلالائسنس ، اور لوڈ، بغیر ہلیمٹ موٹر سائیکل چلانے، غفلت لاپرواہی، بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانے، بغیر روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی، پریشر ہارن، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں کے مد میں 842چالان کئے، میاں اجمل کا کہنا ہے کہ عوام ٹریفک قواتین پر عمل درآمد کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور اپنے بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔