مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2/3/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر دو پمپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج، 14 حساس مقامات سیکورٹی آرڈینس 2015 کے تحت مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے میاں پٹرولیم نزد پکی حویلی اور امرائو پٹرول پمپ نزد وڈانہ کی سیکورٹی چیک کی گئی،سی سی ٹی وی کیمرہ اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر میاں پٹرولیم نزد پکی حویلی کے گن مین محمد یونس اورامرائو پٹرول پمپ نزد وڈانہ کے منیجر محمد مرتضی کے خلاف 14 حساس مقامات سیکورٹی آرڈینس 2015 کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا، سنیئر صحافی ملک پرسابقہ و موجودہ قاتلانہ حملوں کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، ضلعی انتظامیہ جاوید ملک کو سیکورٹی مہیا کرے، مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد (رجسٹرڈ) و پاکستان میڈیا کونسل کا مذمتی اجلاس صدرپریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی جاوید ملک اور سارنگ جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی تا حال گرفتار نہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے لگتا ہے کہ انتظامیہ پہلے کی طرف سے اس قاتلانہ حملے کو بھی سرد خانے میں ڈالنا چاہتی ہے۔

ڈی پی او قصور کی طرف سے ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کے دعوئے کو بھی تاحال عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ نا معلوم حملہ آور اور پولیس اہلکار ڈی پی او قصور کی دن رات محنت پر پانی پھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے جس طرح قصور کی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے اسی طرح سنیئر صحافی پر حملہ کے ملزمان کو بھی گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے گی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کیلئے یہ مقدمہ ایک چیلنج ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی پی او قصور اس چیلنج کو قبول کریں گے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میںچیئرمین زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی سنیئر نائب صدر،بابا طارق مقبول نائب صدر،محمد جمیل سندھونائب صدر،ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین، چوہدری منظور احمد چیئرمین سپریم کونسل،منیر احمد بھٹی جزل سیکرٹری،ڈاکٹر اسلم انصاری ایڈیشنل جزل سیکرٹری،عبدالقیوم جوائنٹ سیکرٹری،حافظ طاہر اقبال فنانس سیکرٹری اورقیصر عباس سیکرٹری نشرواشاعت ،یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد للیانی کے صدرشاہد عمر، سردار ہارون اقبال سنیئر نائب صدر،نوید اشرف انصاری نائب صدر،عمر حیات خاںچیئرمین، رانا توقیر احمدجزل سیکرٹری،ڈاکٹر رحمت علی محسن جوائنٹ سیکرٹری،عبدالمنان سلفی فنانس سیکرٹری، محمد سعید سیکرٹری نشرواشاعت،الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن مصطفی آباد /للیانی کے صدر ارشد علی شامی، محمد اکمل کھوکھرسنیئر نائب صدر،عبدالرحمان انصاری نائب صدر، سید اسرار احمد زیدی چیئرمین، رانا عرفان جزل سیکرٹری، عمر شاہین فنانس سیکرٹری، محسن شاہ سیکرٹری نشرواشاعت ، پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) پنجاب کے صوبائی آرگنائزر محمد عمران سلفی،سردار ہارون اقبال ضلعی نائب صدر قصور، چوہدری اصغر علی صدر مصطفی آباد،سید اسرار احمد زیدی شاہ سنیئر نائب صدر مصطفی آباد، چوہدری ہاشم علی چیئرمین مصطفی آباد، عباس علی بھٹی فنانس سیکرٹری مصطفی آباد، حاجی غلام قادر ، ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو پاکستان میڈیا کونسل اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) بھر پور احتجاج کرے گی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا۔ احتجاجی اجلاس کے بعد محنت کشوں نے چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ باقیماندہ ملازمین کے سکیلوں میں بھی 6سکیل تک کا مزید اضافہ کیا جائے سوتیلا سلوک ختم کیا جائے۔ نجکاری نا منظور جائز مطالبات جلد پورے کئے جائیں، بند مراعات بحال کی جائیں ۔ قرار داد کے زریعے پنجاب حکومت سے پرُ زور مطالبہ کیا گیاکہ پرموشن پانے والے اور دیگر تمام ملازمین کے سکیلوں میں6سکیل تک کا اضافہ جلد کیا جائے بصورت دیگر محنت کش سخت احتجاجی کرنے پر مجبور ہونگے۔ مزید قرادادوں کے زریعے مطالبہ کیا کہ سب انجینئر اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کو ٹیکنیکل الاونس، پٹرول الاونس، SDO /ڈپٹی کا ترقی کوٹہ 50فیصد کیا جائے، FTAمہنگائی کے تناسب سے بڑھا یا جائے کنڑیکٹ ورکچارج ملازمین کوجلد از جلد ریگولر کیا جائے۔ آسمان سے باتیں کرنیوالی کمر توڑ بے لگام مہنگائی نے قلیل تنخواہ دار ملازمین کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے مہنگائی ختم کی جائے ملازمین کے بچوں کو جلد ازجلد بھرتی کیا جائے۔ واپڈا اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری نہ کی جائے۔ گروپ انشورنس ریٹائر منٹ پر بھی دی جائے دیگر جائز مطالبات منظور کئے جائیں اور منظور شدہ وردیاں، پگڑیاں، ٹی اینڈپی دی جائیں۔ سروس بکوں کو مکمل کیا جائے۔ سینئر ملازمین کو پرموشنیں دی جائیں۔ احتجاجی اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر ، ملک منگتا ، محمد اسرائیل خان، محمد ارشد، محمد رمضان، محمد بوٹا، بلال احمد، عبدالرشید، اور دیگر مقرریںنے خطاب کیا ہے۔۔