کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلی شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ۖ کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے، مختلف چینل پر جاہل اینکر پرسن جنہوں نے عصری تعلیم کے سوا کبھی دین کے حوالے سے کچھ بھی نہیں پڑھا اور نہ جنہیں نماز یا وضو کا طریقہ معلوم ہے، اس اینکر حضرات چینل پر ناموس رسالتۖ کے قانون پر پھر سے اپنی سمجھ سے بڑھ کر گفتگو کر رہے ہیں۔
بعض افراد نے سخت جملے تک کہے ہیں، چینل مالکان اور پروگرام ایڈیٹر ان اینکر حضرات کو لگام دیں، قوم اس وقت سخت ترین غم وغصے میں ہے، جہاں کسی نے لائن کراس کی وہی عوام دبوچ لے گی، حکومت نے غازی ممتاز قادری کو شہید کر کے قوم کی غیرت ایمانی کا مکمل طور پر بیدار کردیا ہے، ہم آنے والے چیلنجز کے لئے تیار ہیں، غازی ممتاز قادری کی المناک شہادت سے دوست اور دشمن کی تمیز واضح ہو چکی ہے، اگلے انتخابات میں ووت کی بنیاد صرف اور صرف کامل عشق رسولۖ ہوگا۔
عوام ہر اس شخص اور اس کی جماعت کو رد کردے گی جس نے غازی ممتاز قادری کے خلاف بکواس کی یا ناموس رسالتۖ کے قانون کو بدلنے کی بات کی ہے، ہونا وہی تھا جو اللہ عزوجل کی مشیت تھی، مگر بد نصیبی اور بدبختی یہ ہے کہ صدر ممنون حسین اور نواز شریف اس جرم کے سب سے بڑے کردار ہیں، ساٹھ لاکھ عوام نے غازی ممتاز قادری کے جنازے پر حکمران جماعت اور غازی کے مخالفین سے نفرت کا عہد کیا ہے۔
راولپنڈی سے واپسی کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان کراچی کے عہدیداران کے ساتھ منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ غازی ممتاز قادری کی المناک شہادت نے مذہبی قوتوں کی سوئی ہوئی بصیرت جگا دیا ہے، قائد ملت اسلامیہ کے بعد آج پہلی بار تمام مذہبی جماعتیں متحد ہو کر کسی نظریئے پر ایک ساتھ کھڑی ہیں، حکومت نے اپنی بربادی کی دستاویز پر دمہر ثبت کردی ہے، عوام نے ہٹ لسٹ بنالی ہے۔
غازی ممتاز قادر ی کے خلاف جس بھی شخص نے نازیبہ کلمات کہے یا قانون ناموس رسالتۖکو بدلنے کی بات کی ہے ، غازیاں ملت سے ان سے نمٹ لیں گے، غازی کو واپس نہیں لا سکتے ہیں مگر غازی کے مشن جاری رکھ سکتے ہیں، پوری قوم ممتاز قادری بن چکی ہے، غازی ممتاز قادری ہمارے لئے مرکز عقیدت و احترام اور عشق رسول ۖ کے ولولوں کا محور تھا، ہمارا عہد ہے کہ وقت پڑنے پر ہم بھی غازی ممتاز قادری کی پیروی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔