کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ میں تین روز سےمطلع ابرآلود رہنے کے بعد بادل آج ایسے برسے کہ جل تھل ایک ہوگیا۔کوئٹہ میں تین چار روزسے مطلع ابرآلود تھا۔
اس دوران کبھی ہلکی بونداباندی ہوئی،کبھی دھوپ بھی نکلی مگر زیادہ ترسورج بادلوں سےشرماتا ہی رہا، بادلوں کی اٹھکیلیاں جاری تھیں کہ یکایک گھنگھور گھٹائیں چھاگئیں اور پھر موسم سرما کے دوران بادل ایسے برسےکہ جل تھل ایک ہوگیا۔
وادی میں ہوئی بارش سےجاتا ہواموسم سرما، لگتا ہے پھر ٹھہر گیا ہے،کیونکہ گرم کپڑے پھرسے نکل آئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ میں برسات مزید 24گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے، یہی نہیں بلکہ قلات، سبی، مکران، ژوب اور نصیرآباد ڈویژنوں میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔