کراچی : بلدیہ کورنگی کا متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر سرسبز ماحول کو فروغ دینے کا اعلان عوامی تعاون کے ذریعے پودوں کی آبیاری اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر ضلع کورنگی کی حدود میں سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے آلودگی سے پاک سرسبز ماحول کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرسبز ماھول کو فروغ دیں تاکہ گرمی کے موسم میں متوقع گرمی کی شدت سے محفوظ رہا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقداما ت کئے جائیںانہوں نے محکمہ پارکس سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے علاقائی سطح پر عوامی تعاون کے ذریعے پودے لگا ئے جائیں اور اس کے ساتھ اس کی آبیاری اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائے۔
بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ حالیہ دنوں میں متوقع برسات کی پیشنگوئی کے حوالے سے رین ایمرجنسی انتظامات ترتیب دیا جائے۔