کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ ، غازی کو واپس نہیں لا سکتے ہیں مگر غازی کے مشن جاری رکھ سکتے ہیں، پوری قوم ممتاز قادری بن چکی ہے، غازی ممتاز قادری ہمارے لئے مرکز عقیدت و احترام اور عشق رسول ۖ کے ولولوں کا محور تھا، ہمارا عہد ہے کہ وقت پڑنے پر ہم بھی غازی ممتاز قادری کی پیروی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، غازی ممتاز قادری کا مشن ہے کہ کوئی بھی گستاخ رسول اس قابل نہ رہے کہ وہ آئندہ کوئی گستاخی کر سکے، مسلسل غور وخو ض کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ناموس رسالت ایکٹ 295C,298C,298B.297وغیرہ کی حفاظت کے بغیر اس ملک میں حرمت رسول ۖ ممکن نہیں ہے۔
اگر ہمیں گستاخوں کو پھانسی کے تختے پر لے جانے کے لئے قانون جنگ بھی لڑنی پڑی اور ملک کے وزیر اعثم و صدر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرورانی پڑی تو ہم کرینگے، مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام محمد زبیر صدیقی ہزاروی کی صدارت میں ہونے والے اہم ترین اجلاس میں تمام صوبائی نمائندگان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی، مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام نے تحریک تحفظ مقام مصطفیۖ کے آغاز کے حوالے سے تنظیمی ایجنڈا پیش کیا۔
جس کی کثیر تعداد میں اراکین نے حمایت کی ، بعد ازیں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید کے لئے اہل سنت کے مرکزی دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ مقام مصطفیۖ کا تحفظ ہمارے ایمان کی اساس ہے اور ارلین فریضہ ہے، مختلف جماعتوں سے مشاورت حتمی طے پانے والی ہے، تحریک تحفظ مقام مصطفیۖ کا آغاز کر رہے ہیں، تحریک کا ایجنڈا ہے کہ ناموس رسالت ۖ کی اہمیت پر زیادہ سے زیادہ لوگوںکو تعلیم دیں اور انہیںبھی ناموس رسالتۖ پر مر مٹنے کا جذبہ دیں،انہوں نے کہا کہ بعد نماز جمعہ کراچی، لاہور، کوئٹہ ،ر پشاور سمیت تمام صوبائی مراکز اور دیگر شہروں سے ایک ساتھ تحریک کا آغاز کرینگے، آئندہ کے لئے مکمل طور پر حکمت عملی اور پالیسی ترتیب دی جار ہی ہے، کسی اور غازی ملت کے ساتھ ایسا بلکل نہیں ہونے دینگے۔
دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ جمعہ المبارک کے دن ملک کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور شاخوں میں انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام مظاہرے اور جلسے منعقد کیئے جائینگے، جس میں حکومتی اقدام کی مذمت اور آئندہ تمام پارلیمانی جماعتوںکے عملی بائیکاٹ کا آغازکیا جائے گا، آئندہ ملک میں کوئی بھی عاشق رسول کسی بھی موجودہ حکومتی جماعت کو ووٹ نہیں دے گا، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان، انجمن طلبہ اسلام، مرکزی جماعت اہل سنت، جماعت اہل سنت، فدایان ختم نبوتۖ، انجمن نوجوانان اسلام، سنی تحڑیک،پاکستان سنی تحریک، تحریک رہائی ممتاز قادری، شباب اسلامی اور دیگر کئی جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنان نے شرکت کی۔