بھارت پاکستان پر حملے کی تیاری کررہاہے‘ این جی پی ایف

India Defense Budget

India Defense Budget

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں 4.8 فیصد اضافہ کو جنگی جنون اور محفوظ مستقبل کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دفاع کیلئے رواں سال 24 کھرب 90 ارب مختص کرنا ہمیں بھارتی جارحیت سے تحفظ کے پیشگی اقدامات کی دعوت دے رہا ہے کیونکہ دنیا میں روایتی و غیر روایتی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کیخلاف ہے۔

ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ این جی پی ایف چیف عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ فیصل خان ‘ عقیلہ غوری اور سید آصف حسین آغا نے پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پر دوبار حملہ آور ہونے والا بھارت نہ صرف پاکستان مین دہشتگردی کی فنڈنگ اور معاونت کررہا ہے۔

بلکہ سرحدی جارحیت و اشتعال انگیزی کے ذریعے اپنے مستقبل کے ارادے بھی بتارہا ہے اسلئے اس کے جنگی جنون سے محفوظ رہنے کیلئے دفاع کیلئے مختص کی گئی 8کھرب کی رقم میں اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت جیسے دشمن کی پہلو میں موجودگی ہمیشہ و ہر وقت گھوڑوں کو تیار رکھنے کی متقاضی ہے۔