کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک فوج کی مصروفیت کو جواز بناکر مردم شماری و خانہ شماری کے قومی و آئینی تقاضہ کو التواءمیں ڈال کر قوم کو مایوسی سے دوچار اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں اختلافات کو جنم دینے کی بجائے مردم شماری کیلئے سول ڈیفنس کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔
عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر سول ڈیفنس ساوتھ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گجراتی سرکار امیر پٹی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ سول ڈیفنس کا ادارہ فوج ‘ رینجرز ‘ پولیس اور دیگر اداروں کے ہمراہ ناگہانی آفات وحادثات میں امدادی سرگرمیوں کی انجام دہی اور مذہبی ایام و انتظامی مواقع پر نظم و ضبط اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے بے مثال کارکردگی کا حامل رہا ہے اسلئے مردم شماری کیلئے اس کی خدمات سے استفادہ حاصل کرکے آئینی و قومی تقاضے کی تکمیل کی جاسکتی ہے جبکہ سول ڈیفنس ساوتھ کے ایس ایس پی اقبال چاند ‘ عزیز صدیقی ‘ روبینہ شاہین ‘حنیف چوہدری ‘اقبال ٹائیگر ‘ اسلم خان ودیگر نے نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔
سول ڈیفنس سے وابستہ افراد کو سرکاری اسکیل ‘ تنخواہ ومراعات اور اس ادارے کو خدمات کی انجام دہی کیلئے فنڈز کی فراہم کرکے قومی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف سول ڈیفنس کو منظم و فعال بنایا جائے بلکہ ہر شہری کیلئے شہری دفاع کی تربیت بھی لازم کی جائے ۔ اس موقع پر عزیز صدیق نے افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے 23 مارچ 2016ءکو پاسپورٹ آفس ہائی کورٹ سے مزار قائد تک سول ڈیفنس کی با وردی ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔