ناصر عباس اور ساجد حسین میرے خاوند کی جائیداد سے مجھے محروم کرکے ہڑپ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں

Farhat Tahira Kausar

Farhat Tahira Kausar

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسماتہ فرحت کوثر طاہرہ بیوہ مبشررحمن نے میڈیا کو بتایا۔ کہ میرے خاوند کے بھائی ناصر عباس اور ساجد حسین وغیرہ میرئے خاوند کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد سے مجھے اور میرے معصوم بچوں کو ان کے والد کی وراثتی جائیداد ہ سے محروم کرکے خود ہڑپ کرنے کی کوشش میں مصروف ۔ان کے ساتھ علی آباد کا عملہ بھی ساز باز ہوکر مجھے اور میرے یتیم بچوں کو پریشان کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسماتہ فرحت کوثر طاہرہ بیوہ مبشررحمن نے میڈیا کو بتایامیرے سسر عاشق حسین کی جائیدار جوکہ میرے خاوند مبشر رحمن کے نام انتقال وراثت ہوچکی ہے جبکہ میرے بچے ابھی نابالغ ہیں ۔اور میرے سسر نے میرے نکاح نامہ پر خود یہ جائیدار درج کروائی تھی ۔لیکن میرے خاوندکے بھائی اب میری جائیدارسے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

جوکہ جائیدار اب میرے پاس ہے آئے روز چوکی علی آباد کی پولیس مجھے اور میرے بچوں کو اس جائیدار سے نکالنے کے لئے پریشان کررہے ہیں 28/29 کی درمیانی لیٹ رات کو علی آباد کی پولیس میرے گھر آئی اور کہا کہ آپ کے خلاف قبضہ کا مقدمہ درج ہے اور ہمارے ساتھ چوکی علی آباد چلو لیکن میرا شوروغل سن کر فورا اہل علاقہ والے گھروں سے باہر آگئے علاقے کی عوام نے منت سماجت کرکے پولیس کو واپس بھیج دیا ۔ میرے خاوند کے بھائی ناصر عباس اور ساجد حسین وغیرہ نے پولیس کو بھاری رشوت دی ہوئی ہے اور مجھے قتل کی بھی دھمکیاں دیں رہے ہیں۔

میں وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ودیگراعلی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ حوا کی بیٹی کب تک آگ کی کھیل میں کھیلتی رہیں گی مجھے انصاف فراہم کیا جائے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں وزیر اعلی ہائوس کے سامنے خود سوزی کرلونگی اس کی ذمہ دار میرے دیور ناصر ،ساجداور جھنگ پولیس ہوگی جبکہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس درخواست آئی ہوئی ہے۔