کراچی: جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت شہید ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
یہ مظاہرے نارتھ کراچی میں جامع مسجد عثمان بن عفان، جامع مسجد عمر بن خطاب، جامع مسجد عثمان غنی، نیو کراچی میں جامع مسجد الاخوان سیکٹر 11-G، لیاقت آباد میں جامع مسجد ریاض الجنہ، بی ایریا، گلبرگ میں جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13، جامع مسجد باب الجنت، فیڈرل بی ایریا بلاک 5، ابوبکر مسجد شفیق کالونی، فیڈرل بی ایریا بلاک 22، دستگیر میں جامع مسجد اوکھائی، حسین آباد، غوثیہ مسجد بلاک 9 فیڈرل بی ایریا، جامع مسجد رضوان بلاک 14 فیڈرل بی ایریا، جامع مسجد نعمان بلاک 16 فیڈرل بی ایریا نارتھ ناظم آباد میں جامع مسجد بلاک A، طحہٰ مسجد، بفرزون، اسلامیہ ٹائون بلاک H، پہاڑ گنج اور دیگر دوسرے مقامات پر کئے جائیں گے، جس سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف، محمد احمد قاری، محمد احمر خان، قاری فیاض الرحمن، شفیق الرحمن اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔