سبی (جیوڈیسک) سبی میلے میں ملک بھر سے آئے مویشیوں نے بھی خوب دھوم مچائی ۔ پندرہویں صدی عیسوی سے شروع ہونے والا سبی میلہ ہر سال بلوچستان کے ضلع سبی میں ہوتا ہے جہاں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ مویشیوں کی نمائش اور خرید وفروخت ہوتی ہے ۔
جمعرات کی شام اختتام پذیر ہونے والے سبی میلے میں 43 ہزار 400 مویشیوں کی خرید و فروخت جن کی کُل مالیت 30 کروڑ روپے ہے۔
سبی میلے میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ بھاگ ناڑی نسل کے بیلوں اور گائے کی رہی، ایک بھاگ ناڑی بیل 26 لاکھ روپے میں فروختہوا، سبی میلہ اس حوالے سے بھی منفرد ہے کہ یہاں مویشیوں کی سب سے بڑی منڈی لگتی ہے ،ساہیوال کے بیل اور گائے سمیت ناچو بکریاں ، پہاڑی دنبے اور اونٹوں نے بھی اپنی اہمیت خوب منوائی۔