بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے دفاعی بجٹ میں اس سال سات سے آٹھ فیصد اضافہ متوقع ہے۔
بیجنگ میں چینی پارلیمنٹ کے ترجمان فوینگ نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں چین کے دفاعی بجٹ میں سات سے آٹھ فیصد اضافہ ہو گا جو گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا اصل اعداد و شمار چین کے سالانہ پارلیمانی اجلاس میں ہو گا، دوہزار پندرہ میں چین کے بجٹ میں دس اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس سال چین کا دفاعی بجٹ پانچ سو تہتر ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔