کاہنہ (جیوڈیسک) کاہنہ میں قتل کیے گئے بہن بھائی کا قاتل سوتیلا باپ نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈسکہ کی رہائشی سمیرا نے 6 ماہ قبل ملزم اصغر سے پسند کی شادی کی تھی، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ بچی کو 20 روز قبل زہر دیکر قتل کیا اور سات سالہ طلحہ کو 4 روز قبل گلا دبا کر قتل کیا اور لاش بڑی نہر کے قریب پھینک دی۔
ملزم نے کہا کہ سوتیلے بچے مجھے برداشت نہیں تھے، خدشہ تھا کہ یہ کل کو میرے دشمن بن جاتے۔ دونوں بچے سمیرا کے پہلے شوہر سے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔