رب کے حضور

رب کے حُضور
روح میں اترتا جائے ایک ہی نام
دل کی اتھاہ گہرائیوں میں تیرا قیام
مائلِ رب زِیست کا ہر َدر و بام
لاعزیز تیری ثناء خوانی کے اِلَّا کوئی کام
سوچ’ فکروفہم میں تُو ہی تُو صبخ و شام
تو صلٰوة’ تو ہی پیش اِمام
سِرائیت کر گیا رگ رگ میں تیرا پیام
تُو وحدہُ لاشریک و عالی ِ مُقام
تیری راہ پہ چلنا سفرِآرام
خیر ہی خیر آغاز تا انجام
روح میں اترتا جائے ایک ہی نام
دل کی اتھاہ گہرائیوں میں تیرا قیام

Allah

Allah

تحریر: قُرَّةلعین تاج