امریکا: ورجینیا میں پولیس کی کارروائی،ایک شخص زیر حراست

USA

USA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کی فیئرفیکس کاؤنٹی میں پولیس نے کارروائی کی ہے جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دورانِ کارروائی گھر میں چھپے ملزم نے پولیس آفیسرز پر فائرنگ کردی،کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد 19 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔زیرحراست ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گن بھی برآمد ہوئی ہے۔