نئی دہلی (جیوڈیسک) دھرم شالہ میں 19 مئی کو شیڈول پاک بھارت کرکٹ میچ ہو گا یا نہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال اب تک واضح نہیں ہو سکی۔
بھارتی وز یر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی نے درخواست کی تو پاکستانی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی جائے گی۔
اس سے قبل ہماچل پردیش کے وزیر اعلی نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر سکیورٹی خدشات کے باعث پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں کھیلیں یا نہیں ضمانت دی جائے۔