واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدرکی افغان ہم منصب کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ہوئی ہے جس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
صدر اوباما نے کہاہے کہ امریکا افغانستان سمیت خطے میں استحکام کیلئےامن عمل کی حمایت کرتا ہے،امریکی صدر باراک اوباما نے افغان ہم منصب اشرف غنی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےافغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مزاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل اور پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تعاون پر افغان صدر اشرف غنی کے کردار کو سراہا۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت خطے کے استحکام کے لیے امریکا مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات اس ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔