نیویارک (جیوڈیسک) نیو یارک کے میوزیم میں بچوں کو اسلامی ثقافت سے متعارف کروانے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا، ننھے بچے مسلم ثقافت میں شامل اشیاء کو چھو کر لطف اندوز ہوتے رہے۔
امریکا میں حالیہ مہینوں میں مسلمان مخالف ردعمل دیکھا جا رہا ہے، ایسے میں نیویارک کے میوزیم نے اسلامی ثقافت سے امریکی بچوں کو متعارف کروانے کی مہم شروع کی۔ رنگا رنگ نمائش میں مسلم ثقافت میں شامل اشیاء رکھی گئیں جسے بچوں نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔
میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نمائش کا مقصد بچوں کو اس اعلیٰ ثقافت کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔