انقرہ (جیوڈیسک) ترک پولیس نے دارالحکومت استنبول میں حزبِ اختلاف کے اخبارزمان کو عدالت کی جانب سے ریاستی کنٹرول میں دیے جانے کے چند گھنٹوں بعد اس کے دفاتر پر چھاپہ مارا ہے۔
زمان اخبار کا تعلق امریکا میں مقیم اسلامی رہنما فتح اللہ گولن کی حزمت تحریک سے ہے،حکومت حزمت تحریک کو دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے جس کا مقصد صدر رجب طیب اردوگان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔فتح اللہ گولن پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے حامی تھے۔
ترک حکومت پر صحافیوں کے خلاف ناروا سلوک کی وجہ سے عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ترکی کی ایک عدالت نے جمعے کو حکم دیا تھا کہ کثیر اشاعت کے حامل اخبار زمان کو اب ریاست کے ماتحت چلایا جائے، عدالت نے اپنے حکم میں اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
زمان اخبار کے ایڈیٹر ان چیف نے کا کہنا ہے کہ حکومت کا ترکی میں آزادیِ صحافت کو ختم کرنے کا یہ عملی اقدام ہے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ترک حکومت کی جانب سے زمان اخبار کو ریاستی کنٹرول میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔