لاہور (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی، شاہد آفریدی پہلے دن سے جارحانہ کھیلتا ہے اب گیند کو کیسے روک سکتا ہے، پی سی بی کی انکوائری کمیٹی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جارحانہ کھیلتا ہے ، کیوں توقع کرتے ہیں وہ اب گیندیں روکنا شروع کر دے۔ اس میں ٹیکنک نہیں، ہم 20 سال سے دیکھ رہے ہیں۔
آفریدی طویل عرصے سے جارحانہ کھیل رہے ہیں کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ اب گیند روکنا شروع کر دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس وقت کپتانی کی کوئی دوسری چوائس نہیں۔
پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوچنگ کی پیشکش ہوئی تو جواب دوں گا۔