جے یوآئی پرامن جدوجہد اور پارلیمانی ذریعہ سے قرآن وسنت کے مطابق قانون سازی کیلئے کوشاں

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل کے صدرمولاناقاری محمداسلم فاروقی نے کہاہے کہ انشاء اللہ جے یوآئی پرامن جدوجہد اور پارلیمانی ذریعہ سے قرآن وسنت کے مطابق قانون سازی کیلئے کوشاں تھی،رہی ہے اوراس پرامن جدوجہدجاری رکھے گی۔ملک میں امن ہو گاتو معیشت سمیت ہرمیدان میںملک ترقی کریگااورامن وامان کیلئے علماء کوکرداراداکرناہوگا۔ا ن خیالا ت کااظہارانہوںنے گزشتہ روزجا مع مدرسہ سیدہ فاطمةالزہرہ میںجے یوآئی تحصیل کی عمومی مجلس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس مو قع پر ما سٹرمحمداقبا ل انجم،حا فظ نو رمحمد،ملک محمدعمرریا ض،محمدشاہداقبال،محمداسحاق،حافظ محمدیٰسین اورجے یوآئی کے دیگررہنماء بھی موجود تھے۔ا نہوںنے اجلاس میںمز یدکہا کہ بلدیاتی الیکشن میںجماعتی ٹکٹ پرلڑنیوالے امیدواروں کوجلدایک اجلاس بلاکرعشائیہ د یاجا ئیگااور ساتھ ہی جماعت کے تمام یونٹوں کا تحصیل امیرجلددوراہ کرنے کافیصلہ بھی کیاگیا۔