لندن (جیوڈیسک) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے زیر استعمال اشیا کی لندن میں نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایم دی گریٹسٹ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش میں باکسر محمد علی کے زیر استعمال باکسنگ گلوز اور ان کے بچپن کی دیگر اشیا بھی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ 74 سالہ محمد علی کو نمائش کے افتتاح کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تاہم بیماری کے باعث محمد علی نے شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ نمائش رواں سال اگست تک جاری رہے گی۔