امریکہ اور اقوام متحدہ کی ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے اور دنیا کو دوہرے معیار پر پرکھنے کے عادی ہیں امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کو تو تیار نہیں مگر ایٹمی عدم پھیلا ¶ کے نام پر دیگر ممالک کیخلاف اقوام متحدہ کے ذریعے کاروائیاں کرارہا ہے تاکہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی حیثیت سے پوری دنیا پر حکمرانی کے امریکی خواب کی تکمیل ہوسکے جس میں اقوام متحدہ اس کے سب سے بڑے معاون کا کردار ادا کررہا ہے اور مہذب دنیا ان کی اس دوغلی پالیسی کیخلاف خاموش تماشائی بنی مستقبل کے خطرات کو نظر اندا زکئے ہوئے ہے۔