پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکہ سے وطن واپسی کیلئے روانہ

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکہ سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے، کپتان شاہد آفریدی ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں۔

ایشیا کپ میںفائنل کی دوڑ سےباہر ہونے کے بعد پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلی،کپتان شاہد آفریدی کی نظر میں یہ جیت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اچھے آغاز کے لئے ضروری تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں شرکت کےبعد آج صبح ڈھاکہ سے روانہ ہوگئی ،کھلاڑی دبئی میں چار پانچ گھنٹے قیام کے بعدآج نصف شب لاہور پہنچیں گے۔ کپتان شاہد آفریدی کھلاڑیو ں کے ہمراہ نہیں ہیں ،وہ آج سہ پہر ڈھاکہ سے قومی ایئرلائن سے ڈائریکٹ کراچی کے لئے روانہ ہوں گے۔