ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ روس افغانستان میں قیام امن کے بارے میں مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا لیکن وہ طالبان پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا تاکہ وہ امن مذاکرات میں حصہ لیں۔
رواں ہفتے کے شروع میں ضمیر کابلوو نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا تھا کہ روس افغانستان میں استحکام پیدا کرنے اور ملک کی سیاسی صورت حال کو بہتر بنانے کی خاطر تعاون کے لئے تیار ہے۔