کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لئے سیکورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال ہونے والی 2593 کارروائیوں میں 323 دہشت گرد ہلاک جبکہ 12234 گرفتار ہوئے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 2593 کارروائیاں کیں گئیں جس میں ایف سی پولیس اور لیویز نے حصہ لیا ان کارروائیوں میں 323 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 12234 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جس کے قبضے سے 3763 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 248327 راونڈز برآمد ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں امن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں جاری رہیں گئیں۔