لاہور (جیوڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ شروع کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کو نظر انداز کر کے لاہور میں اتنا مہنگا اورنج لائن ٹرین منصوبہ شروع کرنا کیوں ضروری تھا اس کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔
کراچی میں گرین بس کے لیے 17 ارب خرچ کیے جارہے ہیں تو اورنج لائن پر 250 ارب کیوں لگایا جا رہا ہے۔ درخواست میں عدالت سے منصوبے کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔