لاہور (جیوڈیسک) تحفظ نسواں قانون پر مذہبی جماعتیں اکٹھی ہو گئیں۔ تحفظ نسواں قانون کے خلاف حکمت عملی پر غور۔ روایتی سیاست کا حصہ نہ بننے کا اعلان۔ فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اجلاس میں سراج الحق، اویس نورانی، صاحبزاہ ابوالخیر زبیر، حافظ حسین احمد اور اکرم درانی سمیت متعدد مذہبی رہنما شریک ہوئے۔
میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں تاہم قانون میں ایسی شقیں ہیں جن سے معاشرتی نظام برباد ہو گا لیکن مذہبی جماعتیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
مذہبی جماعتوں نے پاکستان کے نظریاتی تشخص کے تحفظ کے لئے پندرہ مارچ کو منصورہ لاہور میں مستقبل کا لائحہ عمل بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔