رحیم یار خان: ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی کیخلاف احتجاج

Protest

Protest

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی سے تنگ آکر گنے کے کاشت کارواں نے احتجاج کیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ہائی کورٹ کے حکم پر کاروائی کر رہے ہیں۔

کاشتکاروں نے جیٹھہ بھٹہ شوگر مل کے قریب شاہی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سیزن کے اختتامی مرحلے کے دوران رشوت کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئے ہیں۔

گنے کے کاشتکاروں نے ہاتھوں میں پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جس پر ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے درج تھے، ٹریفک پولیس انچارج شکیل احمد کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر اوور لونڈنگ پر جرمانے کر رہے ہیں اب تک اوور لوڈنگ پر چار مقدمات اور اسی سے زائد جرمانے عائد کر چکے ہیں رشوت کے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔