افغان طالبان نے پھر امن عمل میں شرکت سے انکار کر دیا

Taliban

Taliban

لاہور (جیوڈیسک) طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ کسی بھی امن عمل کا حصہ نہیں ہونگے۔

امن عمل میں شرکت کے لئے طالبان کا مطالبہ ہے کہ ان کے رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے نکال دئیے جائیں۔

تمام قیدی رہا کر دئیے جائیں اور امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات متوقع تھے۔