کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 5/3/2016

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

کوٹلہ ارب علی خان: ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا سکول میں قائم امتحانی مرکز اور کلاس رومز کا وزٹ کیا امتحانی مرکز میں انتظامات چیک کیے اور امیدواروں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا متعدد امیدواروں کی امتحانی کاپیاں چیک کیں اور طلبہ سے امتحانی سہولیات کی تفصیلات بھی معلوم کیں اس موقع پر کاشف طاہر ای ڈی ایجوکیشن ، ڈاکٹر طاہر بشیر ای ڈی او ہیلتھ بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان: ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا اور آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں کی بابت استفسار کیا ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر اور ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر بھی انکے ہمراہ تھے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہسپتال کے تمام شعبوںکے بارے میںبریفنگ دی ڈی سی او گجرات اور چوہدری شبیر احمد نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد کی سول ہسپتال کوٹلہ کیلئے خدمات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان: حکومت پنجاب صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے محنتی اور ذمہ دارا ن آفیسرز کی مدد سے محکمہ صحتگجرات درست سمت جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کے دورہ پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بنی نوع انسان کی خدمت کرنا ایک عظیم کام ہے محکمہ صحت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے ہمیں ایماندار اور فرض شناس آفیسرز پر ناز ہے جو بیمار انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر پورا کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کے بیماری کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور محکمہ کے آفیسرز اپنے علاقوں میں جا کر پوری تن دہی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں انھوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوںمیں ایمرجنسی کی سہولت چوبیس گھنٹے دی جارہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور بروقت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کر سکیں۔