نئی دہلی (جیوڈیسک) پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ اب اچھے دن مودی حکومت کے جانے کے بعدآئیں گے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے 4 ریاستوں اورایک یونین میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی مودی سرکار کیخلاف زبانی حملے تیز کر دیے۔ پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کا کہناہے کہ عام لوگوں کیلیے اچھے دن مودی حکومت کے جانے کے بعد ہی آئینگے۔
پرنسپل اپوزیشن پارٹی نے اپنی ویب پر پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے حوالے سے ایک ٹویٹ چسپاں کیا ہے کہ کہاکہ مودی حکومت کے جاتے ہی اچھے دن آ جائینگے۔