ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکے اور آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق ٹیکساس کے شہر پاساڈینا Pasadena میں برازیل کی نیشنل آئل کمپنی کی ریفائنری میں جنریٹر پھٹنے سے زودار دھماکا ہو گیا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی ۔جس سے ریفائنری کا ایک حصہ جل کر تباہ ہو گیا۔
آگ سے جھلس کر تین افراد زخمی ہو گئے، فائر فائٹرز نے طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ یونٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔