اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صوبوں کے لئے خصوصی امداد کی مد ایک ارب 29 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ نے مالی سال برائے 16- 2015 کی تیسری سہ ماہی کے لئے خصوصی امداد کی مد میں ایک ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزارروپے جاری کرنی کی منظوری دے دی ہے، منظورکی گئی رقم میں سے پنجاب کو 27 کروڑ 17 لاکھ 14 ہزار جب کہ سندھ کو 20 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار روپے ملیں گے۔
بلوچستان کا حصہ 50 کروڑ 23 لاکھ 83 ہزار ہوگا جب کہ خیبر پختونخوا کو 31 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے ملیں گے۔ واضح رہے کہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو ترغیبی گرانٹ سہ ماہی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔