لاہور: فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا کپڑاجل کر راکھ ہو گیا

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کپڑے کے کارخانے میں اچانک لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔

ہنجروال کے علاقے میں کپڑے کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی کاموں میں فائر بریگیڈ کی چار اور ضلعی حکومت کی دوگاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا تاہم آگ سے کارخانے میں موجود لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔