زیارت (نمائندہ) زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع زیارت کے چئیرمین محمد نعیم خان پانیزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج سے بلوچستان کے زمینداروں کے لئے کوئی ریلیف نہیں ملا زیارت ایک زرعی علاقہ ہے جو ملک بھر میں پھلوں کے لئے مشہور ہے اور یہاں پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل اور پائپ لگا رہے ہیں محکمہ زراعت کی بھی کچھ کارکرد گی نہیں ہے۔
زیارت کو ایک لاوارث ضلع بنایا ہوا ہے کیونکہ منتخب نمائندہ پنجاب میں بھیٹا ہوا ہے اور حلقہ کے عوام کے ساتھ مکمل ناانصافی ہے کیونکہ ایم پی اے خود موجود نہیں ہے اور چارج اس کے بھیٹے کے پاس ہے جو لیویز سپاہی کی طرح عیوض پر کام کررہا ہو یہ حلقہ انتخاب کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے خانی کراس سے سنجاوی بازار تک سڑک نہ ہونے کے برابر ہے ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ حکومت کا رویہ بھی انتہائی افسوس ناک ہے پنجاب میں میں پشتونوں کے ساتھ مکمل ناروا سلوک ہو رہا ہے اور زیارت جو ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کے عوام کا دار ومدا ر بھی زراعت پر ہے لیکن پنجاب حکومت نے سیب کی قیمتیں انتہائی کم سطح کی مقرر کی ہے جس کی وجہ سے زیارت کے زمینداروں کو بہت ذیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
حکومت فی الفور سیب کی مناسب قیمت مقرر کرے اور اس کے ساتھ ہی ایران سے آنے والے سیب کو بھی بند کیا جائے کیونکہ ملک میں زیارت کے سیب ضروریات فوری کر سکتی ہے تو پھر حکومت کو دوسرے ممالک سے سیب درآمد کرنے کی کیا ضرورت ہے جو کہ معیار میں بھی اچھے نہیں ہیں لہذا حکومت زیارت کے زمینداروں کے مشکلات کو دیکھتے ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں تاکہ زیارت کے زمینداروں کو درپیش مسائل ختم ہو سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک قبول نہیں حکومت ایران سے سیب کی سپلائی بند کرے۔ زیارت (نمائندہ)زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع زیارت کے چئیرمین محمد نعیم خان پانیزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج سے بلوچستان کے زمینداروں کے لئے کوئی ریلیف نہیں ملا زیارت ایک زرعی علاقہ ہے جو ملک بھر میں پھلوں کے لئے مشہور ہے اور یہاں پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل اور پائپ لگا رہے ہیں محکمہ زراعت کی بھی کچھ کارکرد گی نہیں ہے اور زیارت کو ایک لاوارث ضلع بنایا ہوا ہے کیونکہ منتخب نمائندہ پنجاب میں بھیٹا ہوا ہے اور حلقہ کے عوام کے ساتھ مکمل ناانصافی ہے کیونکہ ایم پی اے خود موجود نہیں ہے اور چارج اس کے بھیٹے کے پاس ہے جو لیویز سپاہی کی طرح عیوض پر کام کررہا ہو یہ حلقہ انتخاب کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے خانی کراس سے سنجاوی بازار تک سڑک نہ ہونے کے برابر ہے ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ حکومت کا رویہ بھی انتہائی افسوس ناک ہے پنجاب میں میں پشتونوں کے ساتھ مکمل ناروا سلوک ہو رہا ہے اور زیارت جو ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کے عوام کا دار ومدا ر بھی زراعت پر ہے لیکن پنجاب حکومت نے سیب کی قیمتیں انتہائی کم سطح کی مقرر کی ہے جس کی وجہ سے زیارت کے زمینداروں کو بہت ذیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے حکومت فی الفور سیب کی مناسب قیمت مقرر کرے اور اس کے ساتھ ہی ایران سے آنے والے سیب کو بھی بند کیا جائے کیونکہ ملک میں زیارت کے سیب ضروریات فوری کر سکتی ہے تو پھر حکومت کو دوسرے ممالک سے سیب درآمد کرنے کی کیا ضرورت ہے جو کہ معیار میں بھی اچھے نہیں ہیں لہذا حکومت زیارت کے زمینداروں کے مشکلات کو دیکھتے ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں تاکہ زیارت کے زمینداروں کو درپیش مسائل ختم ہو سکیں۔