اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں وزارت خزانہ کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے بجٹ تیاری پر غورکیا جارہاہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ آنے والے بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہاہے ۔ آئندہ بجٹ میں قومی سلامتی ،ٹی ڈی پیز کی بحالی اورغربت میں کمی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق توانائی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی بھی آئندہ بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہونگی۔