لاہور (جیوڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں تبدیلیوں کے حوالے سے چیئرمین شہریار خان، ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سیلکٹر ہارون رشید کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کے اعلان کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ کی جانب سے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
میگا ایونٹ میں کون ٹیم کا حصہ ہو گا اور کون نہیں اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ ٹیم کا حتمی اعلان قومی کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔