دہشتگردی کے بعد فوج کا اگلا ہدف کرپشن ہونا چاہئے‘ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرپشن نے تمام قومی اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سرکاری روزانہ 12 ارب اور سالانہ چار ہزار تین سواسی ارب روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیںجبکہ ستم بالائے ستم یہ کہ کرپشن کی رقم بیرونی بنکوں میں منتقل کردی جاتی ہے۔ کرپشن ہی دراصل غربت، مہنگائی، بے روز گاری، جہالت، جان لیوا بیماریوں اور سب سے بڑھ کر ملک میں بدامنی اور دہشتگردی کے عفریب کی ماں ہے، جس کی وجہ سے ملکی سالمیت دا ¶پر لگی ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہماری عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے ۔

پا کستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی اولین ضرورت کرپشن سے نجات ہے اسلئے دہشتگردی کے خاتمے کے بعد فوج کا اگلا ہدف کرپشن ہونا چاہئے ۔