کوٹلہ ارب علی خان: حلقہ این اے 107 کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مساوی بنیادوں پر تقسیم کیے جائیں گے اور کسی علاقہ کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا پاکستان مسلم لیگ ن میرٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے موضع بھگوال میں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اکٹھ کا اہتمام معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک پرویز بھگوال نے کیا ۔